ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جے رام رمیش، اسکر فرنانڈیز نے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے

جے رام رمیش، اسکر فرنانڈیز نے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے

Tue, 31 May 2016 12:38:53    SO News/INS India

بنگلور30مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق مرکزی وزراء جے رام رمیش اور اسکر فرنانڈیز سمیت کانگریس کے تین امیدواروں نے کرناٹک سے راجیہ سبھا کی چارنشستیں بھرنے کے لئے ہونے والے دو سالہ انتخابات کے لئے آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔11جون کوہونے والے انتخابات کے لئے سابق آئی پی ایس افسر کے سی رام مورتی(کانگریس سے) اور بی ایس فاروق(جنتادل ایس)نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔کرناٹک کے وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے، لوک سبھا میں اپوزیشن کانگریس کے لیڈر ملکاارجن کھڑگے اوروزیر داخلہ جی ایشورکانگریس امیدواروں کے ساتھ گئے تھے۔جنتادل ایس کو اپنے امیدوار کو جتانے کے لئے پانچ اضافی ووٹ کی ضرورت ہو گی۔اسمبلی میں جنتادل کے40رکن ہیں اور اس کی سیٹ جیتنے کے لئے پانچ اور ووٹ کی ضرورت ہو گی۔اگرچہ پارٹی کے لئے پریشانی کی بات یہ ہے کہ ضمیر احمد سمیت پانچ ممبران اسمبلی نے مبینہ طورپر کانگریس کے تیسرے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جنتادل ایس کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارسوامی نے جدیس کے پانچ اراکین اسمبلی کے کانگریس کے تیسرے امیدوار کی حمایت کرنے کے ضمیراحمد کے دعوے کو مسترد کیا۔انہوں نے کہاکہ ضمیراحمدکو چھوڑ کر تمام رکن اسمبلی پارٹی کے ساتھ ہیں اور وہ کانگریس کے تیسرے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے۔پارٹی ضمیر کے خلاف کارروائی پر غورکررہی ہے۔کانگریس کے122رکن اسمبلی ہیں اور اسے اپنے تیسرے امیدوار کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے13اضافی ووٹ چاہئے۔اس لئے کرناٹک کے وزیراعلیٰ سددھرمییا11آزاد امیدوار اورجنتادل ایس کے پانچ باغی ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 


Share: